Type to search

انسانی حقوق انصاف خواتین ریاستی دہشت گردی سیاست قومی

ملالہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے پریشان

پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور متعلقہ حکام سے مسئلہ کشمیر حل کرنے اور کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے پر زور دیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ”کشمیر کے لوگ تب سے کشیدہ صورتحال میں ہیں جب میں چھوٹی تھی، میرے والد، والدہ چھوٹے تھے یہاں تک کہ میرے دادا دادی جوان تھے۔

ملالہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں مزید لکھا کہ مجھے کشمیر کی پرواہ ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میرا گھر ہے جسے میں بشمول کشمیریوں کے ایک ارب 80 کروڑ عوام کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ ہم سب مختلف مذاہب، ثقافت و روایات، زبانیں اور رہن سہن کی نمائندگی کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم سب امن سے رہ سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ملالہ کا کہنا تھا کہ مجھے کشمیری عورتوں اور بچوں کے غیر محفوظ ہونے پر تشویش ہے، انہیں کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ملالہ نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام کشمیریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں گے۔

ملالہ نے سات دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر عالمی برادری کا ردعمل:

شیئرکريں
  • 10
    Shares
ٹیگ:

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *