Type to search

انصاف خبریں سیاست فيچرڈ

جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف ریفرنس کو چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے خود آئینی درخواست دائر کی جس میں دونوں ریفرنسز کو الگ الگ چیلنج کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاون وکیل کے ساتھ خود رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آئے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2 شوکاز جاری کر رکھے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک شوکاز بیرونِ ملک اہل خانہ کے نام سے جائیداد ظاہر نہ کرنے کے صدارتی ریفرنس پر جاری کیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے انہیں دوسرا شو کاز صدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری ہوا تھا۔

شیئرکريں
  • 3
    Shares
ٹیگ:

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *