Type to search

بڑی خبر ٹیکنالوجی سائنس فيچرڈ قومی

پاکستانی سائنسدانوں کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ، خلا باز کا انتخاب 2020 میں ہوگا

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں بھیجیں گے، خلا باز کا انتخاب میرٹ پر ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی خلا باز کے لیے سلیکشن کے عمل کا آغاز اگلے برس سے شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے لیے انتخابی عمل 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے جن میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں انشاء اللّہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، یہ پاکستانی اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران خلائی تحقیق میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے، جس میں طے پایا تھا کہ چین پاکستان کی خلائی تحقیق کی ٹیکنالوجی میں تعاون فراہم کرے گا، اس کے علاوہ چین اور پاکستان مشترکہ طور پر خلانورد خلا میں بھیجیں گے اور خلائی تحقیق کے دیگر شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

شیئرکريں
  • 8
    Shares
ٹیگ:

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *