Type to search

احتجاج فيچرڈ کھیل

مانچسٹر ائیرپورٹ پر ناروا سلوک، وسیم اکرم کی شکایت پر انتظامیہ کا ایکشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر اور کپتان وسیم اختر کو مانچسٹر ائیرپورٹ پر ناروا سلوک کا سامنا، ائیرپورٹ عملے کے رویے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار افسوس کیا تو ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ عملے نے ناروا سلوک کیا۔ وسیم اکرم نے مانچسٹر ایئرپورٹ کے عملے کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر عملے کا رویہ بہت افسوسناک تھا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ دنیا بھر میں سفر کے دوران ذیابیطس کی انسولین ساتھ رکھتے ہیں تاہم مانچسٹر ائیرپورٹ کے عملے نے ان سے لوگوں کے سامنے بد تمیزی کے ساتھ انسولین باضابطہ پاؤچ سے باہر نکالنے کا کہا اور کہا گیا کہ انسولین کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں رکھیں۔ سوئنگ کے سلطان نے مزید لکھا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ مجھ سے دوسرے لوگوں کی نسبت مختلف سلوک کیا جانا چاہیے، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تمام لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کا معیار بلند ہونا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر مناسب سیکیورٹی تدابیر اپنائی جاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے گزرنے والے شخص کی تذلیل کی جائے۔

وسیم اکرم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ مسئلہ اجاگر کرنے کے بعد مانچسٹر ائیرپورٹ کے آفشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے وسیم اکرم کو جواب دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے علم میں لانے کا شکریہ، کیا آپ ڈائریکٹ میسج کرسکتے ہیں تاکہ ہم اس معاملے کو حل کرسکیں؟

اس کے جواب میں وسیم اکرم نے فوری نوٹس لینے پر مانچسٹر ائیرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

شیئرکريں
  • 3
    Shares
ٹیگ: