Type to search

انٹرٹینمنٹ فيچرڈ نوجوان

‘فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہ کرسکی’

نوجوانی میں ہی بڑھاپے کی جھلک دکھاتی ایپلی کیشن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، ہر شعبے کی مشہور لوگ اپنے بڑھاپے کی تصویریں دھڑا دھڑ شیئر کررہے ہیں، فیس ایپ نے سوشل میڈیا صارفین کو جوانی میں ہی انتہائی مستقبل کی سیر کرا دی ہے۔

ایسے میں کچھ صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی تصویروں کو بھی فیس ایپ فلٹر سے گزار کر شئیر کر رہے ہیں۔ ایسا ہی نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ کے مداحوں نے بھی کیا ہے، لیکن فیس ایپ ماہ نور بلوچ کو بوڑھا کرنے کو تیار نہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹس پر صارفین پوری کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح ماہ نور بلوچ کو بوڑھا دکھایا جائے۔ ایک صارف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماہ نور بلوچ کو دیگر اداکاروں کے ہمراہ دکھایا گیا ہے، جس میں ماہ نور بلوچ فیس ایپ فلٹر لگنے کے بعد بھی خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔

مشال خان نامی صارف کو شاید فیس ایپ پر کچھ کامیابی ملی اور انہوں نے ماہ نور بلوچ کی بوڑھی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ اب میں سکون سے مرسکتی ہوں۔

خیال رہے کہ فیس ایپ کے حوالے یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے کہ اس سے جاسوسی کی جار ہی ہے، اس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق سوالات بھی جنم لے رہے ہیں۔  اس حوالے سے ایپ انتظامیہ نے تفصیلی بیان جاری کیا ہے، جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ تصاویر میں ترمیم کے دوران تصویر کو سیو کر لیا جاتا ہے تاہم یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اور ان تصاویر کے منفی استعمال کو روکنے کا نظام موثر ہے، اس لیے صارفین پریشان نہ ہوں۔

ایپ انتظامیہ نے مزید کہا کہ تصاویر کلاؤڈ میں اپ لوڈ کرنے کے دوران محفوظ ہو جاتی ہیں تاکہ ایپ کی کارکردگی بہتر رکھی جا سکے اور اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح صارف کو بار بار ایک ہی تصویر اپ لوڈ نہیں کرنا پڑتی اور اس بات کا بھی اطمینان رہے کہ یہ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے 48 گھنٹوں بعد کلاؤڈ سے ہٹا دی جاتی ہیں۔ 

شیئرکريں
  • 3
    Shares
ٹیگ:

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *