Type to search

بڑی خبر سیاست فيچرڈ قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں ردوبدل، کابینہ میں تبدیلیاں عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد کی گئی ہیں۔

عثمان بزدار نے 5 صوبائی وزرا کے محکمے تبدیل کر دیے ہیں، وزرتوں میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے جبکہ صمصام بخاری کو محکمہ کنسولیڈیشن سے دیا گیا ہے۔

سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے محکمے وزیر قانون راجہ بشارت کے سپرد کئے گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کا اضافی قلمدان واپس لے کر یوتھ آفیئرز کے وزیر تیمور خان کو دے دیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس ہی رکھی ہے۔ اس سے قبل یہ وزارت راجہ بشارت کو دی گئی تھی۔ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے کر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے۔

شیئرکريں
  • 2
    Shares
ٹیگ: