Type to search

سیاست قومی

عیدالاضحیٰ کے چاند پر آرمی چیف کا فواد چوہدری سے دلچسپ مکالمہ

راولپنڈی میں عیدالاضحیٰ کے چاند پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ترجمان وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق فواد چوہدری نے جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ فواد چوہدری صاحب، بقرہ عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟ آرمی چیف کے اس سوال پر ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اگست میں ہوگا اور عیدالاضحیٰ 12 اگست کو متوقع ہے۔

شیئرکريں
  • 2
    Shares
ٹیگ: