Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

کیا چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جا رہا ہے؟

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ معاشی پالیسیوں اور اس کے اطلاق پر تاجر اور سرمایہ دار طبقے کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اس تناظر میں گزشتہ چند روز سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاہم اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ‘‘۔

یاد رہے  چیئرمین شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔ دو ماہ قبل ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

 

شیئرکريں
  • 1
    Share
ٹیگ: