Type to search

خبریں فيچرڈ معیشت

قطر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

امیر قطر کے پاکستان میں کامیاب دورے کے بعد قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہناہےکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری 9 ارب ڈالر کی ہوگی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

البتہ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے 3 ارب قطری ریال کی بجائے 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

شیئرکريں
  • 10
    Shares
ٹیگ: