Type to search

خبریں فيچرڈ

کے پی حکومت کا سیاحوں کو ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا جانے والے سیاحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت اب سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا میڈيا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاحوں کو کالام، چترال، اوت کمراٹ کے لیے ہیلی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سروس کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرنے والے ہیں، اس سروس سے سیاحوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

صوبائی وزیر کے مطابق تخت بھائی کے آثار قدیمہ میں بدھ مت سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مذہبی سیاحت کو ترقی دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

شیئرکريں
  • 11
    Shares
ٹیگ: