Type to search

خبریں فیچر

پی ٹی آئی حکومت پہلے سال کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کرسکی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اپنے پہلے سال میں کوئی معاشی ہدف حاصل نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی سروے سوموار کو جاری کیا جائے گا جس کے مطابق ترقی کی شرح 3.3 فیصد تک گرگئی جبکہ زرعی شعبےکی ترقی 3.3 فیصد کے بجائے 0.8 فیصد رہی۔ دیگرفصلوں میں شرح نمو 3.5 فیصد کے بجائے 1.9 فیصد رہی۔

دستاویز کے مطابق لائیو سٹاک کےشعبہ میں 3.8 فیصد ہدف سے زیادہ ترقی ہوئی۔ جنگلات میں شرح نمو 8.5 فیصد کے بجائے 6.5 فیصد رہی۔ ماہی گیری میں شرح نمو 1.8 فیصد کے ہدف سے ایک فیصد کم رہی۔ پیداواری شعبےکی شرح نموکا ہدف 7.8 فیصد رکھا گیا تھا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال صنعتی ترقی کا ہدف 7.6 فیصدرکھا گیا تھا۔ چھوٹےصنعتی شعبے کی شرح نمو ٹارگٹ کے مطابق 8.2 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ، مواصلات کے شعبے میں شرح نمو 3.3 فیصدریکارڈ ہوئی۔

دنیا نیوز کے مطابق خدمات کے شعبے میں رواں مالی سال شرح نمو 4.7 فیصد رہی۔ ہول سیل اورریٹیل شعبے کی شرح نمو 7.8 فیصد کے بجائے 3.1 فیصدرہی، مالیات اور انشورنس کے شعبےمیں شرح نمو 5.1 فیصد رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.1 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔ جاری کھاتوں کاخسارہ 11 ارب ڈالرسےزائد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زرمیں 9 فیصد تک اضافہ ہو چکا۔ رواں سال درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہوا۔

شیئرکريں
ٹیگ:

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *