Type to search

بڑی خبر خبریں سیاست فيچرڈ

چیئرمین نیب کے خاتون کو رام کرنے کیلئے جتن، متنازع آڈیو اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

نیوزون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ایک ویڈیو اور آڈیو جاری کی جس میں نیب چیئرمین کو خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر غیر نازیبا حرکات کرتے اور نازیبا الفاظ استمعال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی صرف کچھ حصہ ہی نشر کیا گیا ہے۔

معاملے پر ادارےکے ڈائریکٹر نیوز طارق محمود کا کہنا ہے کہ اس مبینہ ویڈیو پر انکوئری ہونی چاہیے، چیئرمین نیب نے  خاتون استعمال کرنا چاہا اور جب خاتون کے ساتھ انکا تعلق ختم ہوا تو نیب کی جانب سے خاتون کو زیر حراست رکھا گیا اور خاتون پر مقدمات درج کیے گئے، خاتون الزامات اور مبینہ شواہد کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے ادارے کی جانب سے من و عن پیش کیا گیا ہے جبکہ اس خاتون کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، صحافتی آزادی کی رو سے بڑے آدمی کے خلاف سامنے آنے والی آڈیو کو نہیں روکا جاسکتا تھا۔

نیوز ون کی جانب سے سامنے آنے والی  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ(ر) جاوید اقبال ایک خاتون کو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سامنے آنے والی آڈیو کے مطابق چیئرمین نیب ایک خاتون کے ساتھ رومانٹک انداز میں گفتگو کر رہے ہیں۔

شیئرکريں
  • 259
    Shares
ٹیگ: