Type to search

انٹرٹینمنٹ خبریں سیاست فيچرڈ معاشرت

امیر دبئی شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے تینوں بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بیٹوں کا نکاح ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ہوا۔

شیخ محمد بن راشدالمکتوم کے 36 سالہ بیٹے اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا نکاح شیخہ بنت سعید بن ثانی المکتوم سے ہوا۔

ان کے چھوٹے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران 35 برس کے شیخ مکتوم بن محمد کی شادی شیخہ مریم بنت بتی المکتوم سے ہوئی۔

تیسرے شہزادے اور نالج فائونڈیشن کے چیئرمین 32 سالہ شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم کی شادی شیخہ مدیہ بنت دلموج المکتوم کے ساتھ ہوئی ہے۔

اماراتی فوج کے نائب سربراہ محمد بن زائد بن سلطان النہیان نے سماجی میڈیا پر دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم کو شہزادوں کی شادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے لکھا، متحدہ عرب امارات کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے۔

امیر دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بیٹوں کی شادی پر ان کے لیے ایک نظم  بھی تحریر کی جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔

ان کی اس نظم میں تینوں شہزادوں کو اپنی اہلیہ کی عزت کرنے اور لوگوں سے ہمدردی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے صاحبزادوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلیں اور لوگوں سے نیک بڑتائو کریں۔

 

شیئرکريں
  • 7
    Shares
ٹیگ: