چور کی داڑھی میں تنکا: الزام لگنے سے پہلے ہی تحریکِ لبیک نے کی بورڈ سنبھال لئے

چور کی داڑھی میں تنکا: الزام لگنے سے پہلے ہی تحریکِ لبیک نے کی بورڈ سنبھال لئے

وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر اتوار کو ہونے والے حملے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آور کا تعلق تحریک لبیک پاکستان سے تھا اور یہ کہ اس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کا یہ اقدام ختمِ نبوت کے قانون میں ہونے والی مبیّنہ تبدیلی کے خلاف تھا۔


تاہم صحافی عابد حسین کے مطابق تحریک لبّیک پر الزام لگنے سے بھی کافی پہلے ہی اس کے حامیوں نے ٹوئٹر پر اپنی جماعت کے پُر امن ہونے کا ٹرینڈ چلانا شروع کر دیا تھا۔۔





عابد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اس سب میں سب سے زیادہ دلچسپ امر یہ ٹرینڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی تیزی سے یہ ٹرینڈ ٹوئٹر پر کامیاب ہوا، جس وقت اس کا آغاز ہوا، جس قسم کا اس پر مواد ملا اور جس قسم کی مواد لکھنے والے ملے، یہ سب بہت انوکھا تھا۔


"جب میں نے تھوڑا سا کریدنے کی کوشش کی تو نظر آیا کہ اس ٹرینڈ پر سب سے پہلی ٹوئیٹس سات بجے کی قریب کی گئی ہیں۔ جکہ احسن اقبال پر حملے کی خبر ٹی وی پر ساڑھے چھے بجے چلی تھی۔"





معروف صحافی حسن زیدی کے پوچھنے پر انہو نے بتایا کہ حملہ آور کے تحریک لبّیک کے ساتھ تعلّق بارے افواہیں تقریباً ایک گھنٹے بعد آنا شروع ہوئیں جبکہ صحافی طارق متین نے بھی محض اتنا ہی لکھا تھا کہ معاملہ ختم نبوّت کے قانون سے متعلق ہو سکتا ہے۔





لیکن حیرت انگیز طور پر اس ٹرینڈ پر پہلی ٹوئیٹس طارق متین کی ٹوئیٹ سے بھی پہلے ہی ہو چکی تھی۔





واضح رہے کہ تحریک لبّیک یا رسول الله، جس کے سیاسی بازو کو تحریک لبّیک پاکستان کہا جاتا ہے، نے نومبر 2017 میں اسلام آباد میں اسی معاملے پر نہ صرف دھرنا دیا تھا بلکہ اس کے لیڈر خادم حسین رضوی نے ایک انٹرویو کے دوران یہاں تک کہہ ڈالا تھا کہ وہ وزیر کو اسٹیج پر ہی گولی مروا دیں گے۔


Naya Daur Media (NDM) is a bi-lingual progressive digital media platform aiming to inform and educate Pakistanis at home and abroad. Subscribe to our YouTube channel here Follow us on Facebook   Twitter and Instagram Visit our Urdu website